اردو

urdu

ETV Bharat / state

One died in a road accident بے قابو ٹرک اور وین میں تصادم، وین ڈرائیور ہلاک - راجستھان کے ناگا رودھا میں پیش آیا سڑک حادثہ

راجستھان کے بیانا کے ناگلہ وردھا (سکندرا) گاؤں کا رہنے والا رنویر گرجر (20) سنیچر کی رات دیر گئے بیانا سے اپنے گاؤں جا رہا تھا۔ راستے میں ناگلا گیجنڈا گاؤں کے قریب ہنڈون کی طرف سے آنے والا تیز رفتار ٹرک غلط سائڈ میں آیا اور سامنے سے وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں شدید زخمی رنویر کو علاج کے لیے بیانا کے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، تاہم اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ایس ایم ایس اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں اتوار کی صبح ایس ایم ایس اسپتال میں علاج کے دوران رنویر کی موت ہوگئی۔A road accident occurred in Naga Rudha, Rajasthan

حادثہ
حادثہ

By

Published : Sep 12, 2022, 8:52 AM IST

راجستھان کے بھرت پور میں ہنڈون قومی شاہراہ پر شیر گڑھ اور سکندرا گاؤں کے درمیان ایک بے قابو ٹرک نے اسکول وین کو ٹکر مار دی جس سے وین ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بیانا کے ناگلہ وردھا (سکندرا) گاؤں کا رہنے والا رنویر گرجر (20) سنیچر کی رات دیر گئے بیانا سے اپنے گاؤں جا رہا تھا۔ راستے میں ناگلا گیجنڈا گاؤں کے قریب ہنڈون کی طرف سے آنے والا تیز رفتار ٹرک غلط سائڈ میں آیا اور سامنے سے وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں شدید زخمی رنویر کو علاج کے لیے بیانا کے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، تاہم اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ایس ایم ایس اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں اتوار کی صبح ایس ایم ایس اسپتال میں علاج کے دوران رنویر کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:راجستھان : سڑک حادثہ میں دوہلاک

بتایا گیا کہ ڈرائیور اسے ٹکر مارنے کے بعد ٹرک کو بھگا کر لے گیا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details