اصلاح معاشرہ اور خدمت خلق سے دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنورتی ہے۔ اسی نسبت سے راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع درگاہ شریف کے میدان میں سے 23 جوڑوں کا نکاح انجام دیا گیا۔
اجمیر درگاہ میں گجرات کے 23 جوڑوں کا اجتماعی نکاح اس موقع پر دولہا دلہن کو گلاب کے پھولوں کے سہرے پہنائے گئے اور خوشبو سے مہکایا گیا۔ درگاہ کے خادم حاجی سید شاہ نواز چشتی اور ان کے خاندان نے تمام باراتیوں کی دستار بندی کی اور دعاؤں سے شادی کی مبارکباد پیش کی۔
اجمیر درگاہ میں ہوئی اس اجتماعی شادی میں گجرات سے تقریباً 600 براتیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے اخراجات کا ذمہ داری ساگر گروپ فاؤنڈیشن نے اٹھائی اور درگاہ میں عام لنگر کا بھی اہتمام کیا۔ اس میں ہر عام و خاص نے شرکت کی اور تناول طعام کیا۔
خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں ہوئی اس اجتماعی شادی سے کئی ضرورت مند خاندانوں کی بچیوں کا گھر آباد ہوا۔