اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: کووڈ-19 بیداری مہم، شہر میں ماسک کی تقسیم - عام انسان نے بے حد سنجیدگی کے ساتھ اس کو اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے جس سے اب اجمیر ضلع انتظامیہ بھی فکر مند نظر آرہا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو بیدار کرنے کے لیے کورونا بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔

code 19 awareness campaign, distribution of masks in the city
اجمیر میں کورونا بیداری مہم، شہر میں ماسک کی تقسیم

By

Published : Oct 7, 2020, 3:53 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں اب 'نو ماسک، نو انٹری' مہم چلائی جا رہی ہے۔ کورونا وبا سے بیداری اور حفاظتی مہم کے تحت راہگیروں کو ماسک بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اجمیر میں کورونا بیداری مہم، شہر میں ماسک کی تقسیم

اسی مہم کے تحت اجمیر درگاہ شریف کے باہر بھی زائرین اور دکانداروں میں ماسک تقسیم کیے گیے۔ اس کے علاوہ جگہ جگہ پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے تاکہ لوگوں میں بیداری آئے۔

کورونا وبا سے بے خوف، لاپرواہ اور انجان بن کر گھوم رہے لوگوں میں بیداری لانے کے لیے ایک بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور ماسک بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اجمیر میں کورونا بیداری مہم، شہر میں ماسک کی تقسیم

اجمیر درگاہ علاقے سے لے کر شہر بھر کے مختلف مقامات پر ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران اور نمائندوں نے نو ماسک نو انٹری کا پیغام دیا، جسے عام انسان نے بے حد سنجیدگی کے ساتھ اس کو اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details