راجستھان کے ضلع کوٹہ میں کوچنگ کرنے آئے ایک طالب علم نے آج خودکشی کرلی، جس کے بعد ہاسٹل آپریٹر کی اطلاع پر ہاسٹل پہنچی پولیس کو چھت سے ایک لڑکا پھندے سے لٹکا ہوا Student Commits Suicide in Kota ملا۔ لڑکا گزشتہ سال ستمبر میں کوچنگ کے لیے کوٹا آیا تھا اور ایک پرائیویٹ کوچنگ میں میڈیکل کی تیاری کر رہا تھا۔
Student Commits Suicide in Kota: کوٹا میں طالب علم نے کی خودکشی - کوٹا میں طالب علم نے کی خودکشی
راجستھان کے کوٹا میں کوچنگ کے ایک طالب علم نے ہاسٹل میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی Student Commits Suicide in Kota کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ایم بی ایس ہسپتال روانہ کردیا۔
کوٹا میں طالب علم نے کی خودکشی
مزید پڑھیں:
اس سلسلے میں کنہاڑی کے ایس ایچ او گنگا سہائے شرما نے بتایا کہ صبح تقریباً 5 بجے اطلاع ملی کہ ردھی سدھی کالونی کے ایک ہاسٹل کے کمرے میں ایک لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ایم بی ایس ہسپتال بھیج دیا، متوفی کی شناخت 20 سالہ دیویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو راجستھان کے گنگاپور شہر کا رہائشی ہے، اس کے اہل خانہ کو اس سلسلے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔