اردو

urdu

ETV Bharat / state

فون ٹیپنگ معاملے پر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بیان - یوم قبائل

ریاست راجستھان وزیر اعلی اشوک گہلوت جے پور سے جیسلمیر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

By

Published : Aug 9, 2020, 7:08 PM IST

انھوں نے سب سے پہلے ’’یوم قبائل‘‘ پر مبارکباد پیش کی۔

اور کہا کہ حکومت قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اسکیمز بنا رہی ہے تاکہ قبائلی علاقے کو ترقی دی جاسکے۔

یوم قبائل کے موقع پر ریاستی حکومت نے 9 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے.

فون ٹیپنگ معاملے پر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بیان

انہوں نےکہا کہ بی جے پی بے نقاب ہوچکی ہے، بی جے پی کی طرف سے سازش کی جارہی تھی،اس لئے ہمیں ارکان اسمبلی کے ساتھ کو ایک جگہ روکنا پڑا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ جیت ہماری ہوگی کیونکہ ریاست کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا مدت کے دوران ایک بہتر کام کررہی ہے ، جس پر ملک بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی لڑائی جمہوریت کو بچانے کے لئے ہےاور یہ 14 اگست کے بعد بھی جاری رہے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ فتح ہماری ہوگی ، فتح حق کی ہوگی ، فتح ریاست کے عوام کی ہوگی۔

کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور سکیورٹی سخت ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آسارام باپو پر ڈی آئی جی اجے لامبا کی کتاب

ایم ایل اے کے فون ٹیپنگ کیس پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے اور اس جھوٹ کو پھیلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی رکن اسمبلی کا فون ٹیپ نہیں کرسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اور فون ٹیپنگ کرنی بھی نہیں چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details