اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب لوگ لکڑی کے استعمال پر مجبور' - گیس سبسیڈی بھی بند

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

ashok gehlot tweet
ashok gehlot tweet

By

Published : Jul 2, 2021, 12:56 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لکھا ہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ چودہ ماہ میں رسوئی گیس سلنڈر کے دام 255 روپے تک بڑھا دیے، گیس سبسیڈی بھی بند ہوگئی ہے۔

ashok gehlot tweet

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ' گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کھانا پکانے کے لئے سلینڈر کے بجائے اب کوئلہ اور لکڑی کے استعمال پر مجبور ہیں،

انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے وقت 450 روپے کا گیس سلینڈر جب کہ مودی حکومت میں 838 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اور اب یکم جولائی کے بعد یہ قیمت 900 کے پار ہوگئی ہے۔

جس طرح سے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے اس کے بعد اب بچاؤ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گیس سلینڈر کے علاوہ راجستھان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں، اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے 7 جولائی سے 17 جولائی تک ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details