اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے تعلق سے جے پی نڈا کا بیان بیحد افسوسناک: اشوک گہلوت - راجستھان نیوز

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے دیے گیے بیان کی شدید مذمت کی اور ان کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔

cm ashok gehlot
فائل

By

Published : Oct 21, 2020, 9:09 PM IST

اشوک گہلوت نے ٹویٹ کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے نڈا جی نے کورونا وباء کے درمیان شہریت ترمیمی قانون کو لے کر بیان دیا ہے، وہ صحیح نہیں ہے۔

کیونکہ جس طرح سے کورونا وباء سے قبل شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک میں، جس طرح کا ماحول بنا تھا، ملک بھی میں اس کے خلاف احتجا ج ہوئے وہ ہمارے سامنے ہے۔ اب پھر نڈا جی ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹویٹ

وہ اس طرح کی بیان بازی کر کے ایک بار پھر ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم تمام لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے موجودہ وقت میں کورونا سے مقابلہ کرتے ہوئے زندگی بچانا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کو لے کر بیان بازی کی گئی تھی، جس بیان کی مخالفت بھی راجستھان میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کی گئی تھی اور اب ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

غورطلب ہے کہ جے پی نڈا نے گزشتہ روز مغربی بنگال میں انتخابی جلسہ کے دوران کہا تھا کہ 'آپ کو سی اے اے یقینی طور پر ملنا ہے۔ ابھی اصول و ضوابط پر کام کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے تھوڑی سی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ جیسے جیسے کورونا چل رہا ہے، قواعد تیار کیے جارہے ہیں۔ بہت جلد آپ کو اس کی خدمت مل جائے گی۔ ہم اسے مکمل کریں گے'۔

مزید پڑھیں:

'مدرسہ بورڈ سے مدارس کا الحاق، ایک بڑی غلطی'

ساتھ ہی کہا کہ شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پاس ہونے کے بعد قانون بن گیا ہے اور بی جے پی اس پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ جے پی نڈا نے سی اے اے کے بارے میں یہ باتیں اس وقت کہی جب مقامی لوگوں نے ان سے جلد از جلد اسے نافذ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی آبادی مشرقی پاکستان سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details