جے پور:احمد پٹیل کانگریس پارٹی میں ایک ایسا نام رہا ہے، جن سے ملنے کے لئے کانگریس کے بڑے بڑے لیڈر بھی لائن میں کھڑے ہو جاتے تھے۔ گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے احمد پٹیل کی موت ہو گئی لیکن احمد پٹیل کے گزرنے کے بعد وقت کا پہیہ ایسا گھوما کہ ان کے بیٹے فیصل احمد پٹیل کو کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں بھی لوگوں کے کام کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کے کام کروانے کے لیے انہیں ٹویٹ کے ذریعے اپنی ناراضگی درج کرانی پڑ رہی ہے۔ Faisal Ahmed Patel tweet یہاں تک کہ وزیر اعلی کے او ایس ڈی Gehlot OSD Shashikant Sharma بھی ان کا فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ فیصل پٹیل نے آج صبح ٹویٹ کیا اور اس میں لکھا کہ راجستھان کے غریب اقلیتی لوگ مجھے کام کے لیے فون کرتے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے او ایس ڈی ششی کانت شرما میرا فون تک نہیں اٹھاتے ہیں۔