گہلوت ہیلی کاپٹر سے ضلع چورو کےسجان گڑھ کے لئے روانہ ہوئے جہاں پارٹی امیدوار سابق وزیر بھور لال میگوال کے بیٹے منوج کمار میگوال کے پرچہ نامزدگی کے وقت تقریباً گیارہ بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
پارٹی کے ریاستی انچارج اجے ماکن، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ جلسے سے خطاب کرے گے۔ اس موقع پر اعلی تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھٹی اور کئی دیگر لیڈر سجان گڑھ پہنچ چکے ہیں۔
ڈوٹاسارا نے بتایا کہ گیارہ بجے سجان گڑھ، دوپہر ایک بجے ساہڈہ اور 3 بجے اور راجسمند اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ عوامی جلسے میں گہلوت کے علاوہ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور انچارج اجے ماکن، پائلٹ اوردیگر جلسے سے خطاب کر یں گے۔