اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reliance Jio True 5G In Rajasthan اشوک گہلوت نے راجستھان میں جیو کی ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا

راجستھان کے مختلف اضلاع میں جیو کی ٹرو 5 جی لانچ کیا گیا۔ اس کا افتتاح وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کیا ہے۔ اشوک گہلوت نے 5G خدمات کے آغاز پرعوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیو نے ای سروسز میں معیار میں بہتری لائی ہے اور 5G اب اس سمت میں ایک نیا انقلاب لائے گا۔Jio True 5G launches in Rajasthan

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 7, 2023, 9:50 PM IST

نئی دہلی: راجستھان کے دارالحکومت جے پور سمیت جودھ پور اور ادے پور میں جیو کا ٹرو 5 جی نیٹ ورک لانچ ہوگیا ہے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اسٹیٹ ڈیٹا سینٹر میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں جیو کی5 جی خدمات کا آغاز کیا اس موقع پر جیوکے ترجمان نے کہا، 'ہم جے پور، جودھ پور اور ادے پور میںجیو ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ جلد ہی اسے پوری ریاست میں پھیلا دیا جائے گا۔ ریاست میں اب تک جیو واحد 5G آپریٹر ہے اور یہ لانچ راجستھان کے لوگوں کی محبت کے لیے وقف ہے۔ ہم راجستھان کو ڈیجیٹائز کرنے اور اسے آگے لے جانے میں تعاون دینے کے لیے وزیر اعلیٰ اور راجستھان حکومت کے شکر گزار ہیں۔Jio launches True 5G Services in Jaipur

کوٹا، اجمیر اور بیکانیر بھی اگلے چند مہینوں میں جیو کا ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائیں گے۔ 2023 کے آخر تک جیو کا ٹرو 5 جی کوریج راجستھان کے ہر شہر، ہر تعلقہ اور ہر تحصیل میں دستیاب ہوگا۔ راجستھان میں روحانی سیاحت کا مرکز، ناتھدوارا میں جیو نے سب سے پہلے 5G خدمات کی شروعات کی تھی۔ جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے دیوالی پر ناتھدوارہ میں بھگوان شری ناتھ جی کو 5 جی سروس وقف کی تھی اور اب سیاحوں میں مقبول پنک سٹی جے پور، بلیو سٹی جودھ پور کے ساتھ ساتھ ' جھیلوں کے شہر' کے نام سے مشہور ادے پور بھی جیو نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس سے راجستھان میں سیاحت کو فروغ ملنے کی امید ہے۔

سیاحت کے ساتھ ساتھ جیو ٹرو 5 جی خدمات ریاست کے لوگوں کے لیے مینوفیکچرنگ، ایس ایم ای، ای گورننس، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گی۔ 5 جی کے فوائد کو ظاہر کرنے کے لیے، جیو نے کمیونٹی کلینک میڈیکل کٹ، اے آر ۔ وی آر ڈیوائس اور جیو گلاس کی بھی نمائش کی۔

لانچ کے موقع پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا، "میں راجستھان کے لوگوں، خاص طور پر جے پور، جودھ پور اور ادے پور کے لوگوں کو 5G خدمات کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں۔ جیو نے ای سروسز میں معیار میں بہتری لائی ہے اور 5G اب اس سمت میں ایک نیا انقلاب لائے گا۔ 5G کے ساتھ گڈ گورننس کا خواب بھی پورا ہو گا۔ جے پور، جودھ پور اور ادے پور میں جیو صارفین کو ’ جیو ویلکم آفر' کے تحت مدعو کیا جائے گا اور مدعوکئے گئے جیو صارفین کو 7 جنوری سے بغیر کسی اضافی لاگت کے 1 جی بی پی ایس+ سپیڈ اور ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔ خدمات کے افتتاح موقع پر شہری ترقی کے وزیر شانتی کمار دھاریوال، پی ایچ ای ڈی کے وزیر مہیش جوشی، اور خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details