اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان کے لوگوں کو 100 یونٹ مفت بجلی، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا اعلان - راجستھان کی خبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو راجستھان میں ایک بڑے جلسہ عام میں کانگریس کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم شروع کر دی۔ انہیں راجستھان چھوڑے ابھی چھ گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ریاستی کانگریس حکومت کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے عوام کے لیے فی ماہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت

By

Published : Jun 1, 2023, 7:48 AM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو ریاست کے لوگوں کے لیے بڑا اعلان کیا۔ سی ایم گہلوت نے اعلان کیا کہ ریاست کے سبھی لوگوں کو فی ماہ 100 یونٹ بجلی مفت ملے گی۔ یعنی ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بجلی کا بل صفر ہو جائے گا، نیز جو لوگ 100 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کریں گے ان سے بھی 100 یونٹ کا کوئی پیسہ نہیں لیا جائے گا۔ مئی کے مہینے میں بجلی کے بلوں میں فیول سرچارج کے حوالے سے بھی عوام سے رائے لی گئی، جس کی بنیاد پر بڑا فیصلہ کیا گیا۔ مہنگائی ریلیف کیمپوں کا مشاہدہ کرنے اور عوام سے بات کرنے کے بعد یہ رائے سامنے آئی کہ بجلی کے بلوں میں سلیب وار چھوٹ میں کچھ تبدیلی ہونی چاہیے۔

100 یونٹ بجلی مفت: وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو پہلے کی طرح کوئی بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ ماہانہ 100 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے خاندانوں کو پہلے 100 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ یعنی بل کتنا ہی کیوں نہ آجائے، پہلے 100 یونٹس کے لیے بجلی کے چارجز ادا نہیں کرنا ہوں گے۔ متوسط ​​طبقے کے لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو پہلے 100 یونٹ مفت ہوں گے۔ اس کے ساتھ 200 یونٹ تک کے فکسڈ چارجز، فیول سرچارج اور دیگر تمام چارجز معاف کر دیے جائیں گے اور ان کی ادائیگی ریاستی حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں: PM Modi Slam Congress کانگریس نے عوام کو دھوکہ دیا، پی ایم مودی

راجستھان میں ریاستی انتخابات: اشوک گہلوت کے یہ اعلانات وزیر اعظم نریندر مودی کے راجستھان کے دورے کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی سامنے آئے۔ وزیر اعظم نے اجمیر میں اپنی ریلی کے دوران کانگریس کی ریاستی حکومت پر عوام کو دھوکہ دینے اور بدعنوانی کرنے کا الزام لگایا، وہیں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک بڑا اعلان کر کے ریاست کے عوام کو خوش کر نے کی کوشش کی۔ اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان اعلانات کا کتنا اثر ہوگا، یہ تو بعد میں پتہ چلے گا۔ تاہم اشوک گہلوت اپنی طرف سے راجستھان میں کانگریس کا جھنڈا بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دیر شام اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ رات 9:45 بجے وہ ریاست کے لوگوں کے لیے ایک بڑے تحفے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ہلچل تیز ہوگئی اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details