اردو

urdu

ETV Bharat / state

PMO vs CM Ashok Gehlot وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا پی ایم او پر ان کی تقریر کو منسوخ کرنے کا الزام، پی ایم او کا جواب - مودی کا دورہ راجستھان

وزیر اعظم نریندر مودی کے جمعرات کو راجستھان کے دورے سے پہلے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم کے دفتر 'پی ایم او' پر الزام لگایا کہ انہوں نے مودی کے پروگرام سے 3 منٹ کا مقررہ ان کا خطاب ہٹا دیا ہے۔ پی ایم او نے تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سی ایم آفس کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

CM Ashok Gehlot
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

By

Published : Jul 27, 2023, 5:30 PM IST

جے پور: وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان کا دورہ پر ہیں جہاں وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں سیکر ضلع میں پی ایم مودی کا 2 گھنٹے کا پروگرام تھا، جس میں انھوں نے کسانوں سے خطاب بھی کیا۔ مودی کے اس پروگرام سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے پہلے سے طے شدہ 3 منٹ کا خطاب تھا لیکن اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ جس پر ایک طویل ٹویٹر پوسٹ میں، سی ایم گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج آپ راجستھان کا دورہ کر رہے ہیں۔ آپ کے دفتر پی ایم او نے پروگرام سے میرے پہلے سے طے شدہ 3 منٹ کے خطاب کو ہٹا دیا ہے، اس لیے میں تقریر کے ذریعے آپ کا استقبال نہیں کر سکوں گا، اس لیے میں اس ٹویٹ کے ذریعے آپ کا راجستھان میں تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے ٹویٹ پر وزیر اعظم آفس کے جواب میں وزیر اعلیٰ آفس کی معلومات کو پورے معاملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ پی ایم او نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ یہ سی ایم کا دفتر تھا جس نے پی ایم او کو بتایا تھا کہ گہلوت پروگرام میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ پروٹوکول کے مطابق آپ کو دعوت دی گئی ہے اور آپ کی تقریر کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ لیکن، آپ کے دفتر نے کہا کہ آپ شامل نہیں ہو سکیں گے۔ پی ای او نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ دوروں کے دوران بھی آپ کو ہمیشہ مدعو کیا جاتا رہا ہے اور آپ ان پروگراموں میں اپنی موجودگی بھی درج کراتے رہے ہیں۔ آج کے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آپ کا خیر مقدم ہے۔ ترقیاتی کاموں کی تختی پر بھی آپ کا نام ہے اور اگر آپ کو اپنی حالیہ چوٹ کی وجہ سے کوئی جسمانی تکلیف نہ ہو تو آپ کی شرکت پر ہم خوش آمدید کریں گے۔

وزیر اعلیٰ آشوک گہلوت نے اپنے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ آج ہونے والے 12 میڈیکل کالجوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد حکومت راجستھان اور مرکز کے درمیان شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ ان میڈیکل کالجوں کی پروجیکٹ لاگت 3,689 کروڑ روپے ہے۔ جس میں 2,213 کروڑ مرکز کا اور 1,476 کروڑ ریاستی حکومت کا حصہ ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور ٹویٹ کے ذریعے سے ہی انھوں نے وہ باتیں بھی کہیں جو انھیں اس پروگرام میں کرنی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details