اردو

urdu

ETV Bharat / state

' اے پی جے عبدالکلام کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے'

سابق بھارتی صدر اور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی آج 89 ویں سالگرہ ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر جے پور کے رام گڑھ علاقے میں واقع کربلا کی درگاہ میں مقامی نوجوان کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

cleaning campaign on the occasion of dr. a p j kalam birth anniversary in jaipur
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر صفائی مہم

By

Published : Oct 15, 2020, 5:31 PM IST

ہر برس 15 اکتوبر کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر راجستھان میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کا بھی ہوتا ہے، لیکن عالمی وباء کورونا کے قہر کی وجہ سے اس بار کوئی بھی بڑا پروگرام راجستھان میں نہیں ہو رہا ہے۔

اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر صفائی مہم

جے پور کے رام گڑھ علاقے میں واقع کربلا کی درگاہ میں مقامی نوجوان کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، اس پروگرام کے مہمان خصوصی راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی رہیں۔

اس موقع پر راجستھان مسلم وقف چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ، 'بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح سے انہوں نے اپنی زندگی میں محنت اور قربانیاں دے کر ایک بڑا مقام حاصل کیا۔'

اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر صفائی مہم

مزید پڑھیں:

'خواب وہ نہیں ہے جو آپ نیند میں دیکھیں'

غور طلب ہے کہ سنہ 1931 کے 15 اکتوبر کو پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبدالکلام نے سنہ 1974 میں بھارت کا پہلا ایٹم بم تجربہ کیا تھا، جس کے باعث انھیں 'میزائل مین' کے نام سے جانا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details