ملک بھر سے آئے زائرین درگاہ کمیٹی کے انتظامات سے سخت ناراض ہیں۔ انہیں پینے کے لیے صاف پانی بھی میسر نہیں۔ کمیٹی کی لاپرواہی سے زائرین کو آلودہ پانی سے وضو کرنا پڑ رہا ہے ۔
درگاہ کے پانی کو یہاں آنے والے زائرین، مریضوں کے شفا کے لیے لے جاتے ہیں۔لیکن یہ پانی ان کے پینے کے لائق ہی نہیں۔ درگاہ کے خادم بھی اس پانی کو بیماری والا آلودہ پانی بتارہے ہیں۔
اجمیر: زائرینِ خواجہ کو صاف پانی بھی میسر نہیں درگاہ کمیٹی کی جانب سے حسینی سبیل لگی ہوئی ہے لیکن ان سبیلوں پر بھی صاف پانی نہیں آرہا ہے، زائرین جب بوتلوں میں پانی بھر رہے ہیں تو پانی دور سے ہی آلودہ نظر آرہا ہے۔
زائرین کو فلٹر کا پانی پینے کے لیے بازار سے مہنگی بوتلیں خریدنی پڑرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ درگاہ کمیٹی کو اس جانب توجہ دینی چاہیئے تاکہ آنے والوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔