اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: سڑک حادثے میں تین نابالغ لڑکے ہلاک - پولیس نے موقع سے ٹرک کو ضبط کرلیا

پرتاپ گڑھ شہرکے مندسور روڈ پر گذشتہ روز ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نابالغ لڑکوں کی موت ہوگئی۔

پرتاپ گڑھ: سڑک حادثے میں تین نابالغ لڑکے ہلاک
پرتاپ گڑھ: سڑک حادثے میں تین نابالغ لڑکے ہلاک

By

Published : Jan 15, 2020, 2:13 PM IST

نابالغ لڑکے موٹر سائیکل سے پرتاپ گڑھ کی طرف جارہے تھے اچانک ٹرک کی زد میں آگئے اور دو لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس حادثے میں ایک لڑکا شدید زخمی ہوا جسے ضلع ہسپتال میں علاج کے بعد ادئے پور ریفر کیا گیا، لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

شہر کے واٹر واکرس کے رہنے والے سلیم کریم خان، توقیر اسلم خان اور سہیل سلیم خان کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

پرتاپ گڑھ: سڑک حادثے میں تین نابالغ لڑکے ہلاک

پولیس کے مطابق تینوں لڑکے نابالغ ہیں۔

وہیں حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے موقع سے ٹرک کو ضبط کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details