اردو

urdu

ETV Bharat / state

چورو میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچا - درجہ حرارت 50 ڈگری

چورو میں منگل کی صبح 8:30 بجے درجہ حرارت 37 ڈگری رہا اور صبح ساڑھے گیارہ بجے درجہ حرارت 45.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن دوپہر ڈھائی بجے درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پھر ساڑھے چار بجے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

چورو میں درجہ حرارت ریکارڈ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا
چورو میں درجہ حرارت ریکارڈ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا

By

Published : May 27, 2020, 1:03 PM IST

ریاست راجستھان کا ضلع چورو منگل کے روز ملک کا سب سے گرم شہر رہا۔ یہاں درجہ حرارت پچاس تک پہنچ گیا اور پارہ 50 ڈگری تک جا پہنچا۔

چورو ضلع ریاست بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ منگل کو یہاں کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ عام زندگی بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے کافی متاثر ہوئی ہے۔

چورو میں درجہ حرارت ریکارڈ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا

وہیں شہر کے مصروف راستوں پر دن بھر سناٹا پسرا رہا۔ ویسے تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں سے کم ہی نکل رہے ہیں لیکن جو لوگ نکل رہے ہیں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت لوگوں کو شربت کی دکان پر زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

منگل کے روز چورو ملک کا سب سے گرم شہر تھا۔ چورو میں گذشتہ ایک ہفتے سے درجہ حرارت میں مستحکم اضافہ ریکارڈ درج کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد منگل کی صبح 8:30 بجے درجہ حرارت 37 ڈگری رہا اور صبح ساڑھے گیارہ بجے درجہ حرارت 45.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن دوپہر ڈھائی بجے درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پھر ساڑھے چار بجے درجہ حرارت 50 ڈگری تک چلا گیا۔

واضح رہے کہ برس 2019 میں یکم جون کو درجہ حرارت 50.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن اس بار جون کے مہینے میں ہی درجہ حرارت نے پچاس کی دہائی پار کر لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details