اردو

urdu

By

Published : Dec 25, 2019, 5:29 PM IST

ETV Bharat / state

کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچانا ہی اصل مقصد'

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ کرسمس ڈے کے موقع پر الگ الگ طرح کے پروگرام کا اہتمام مختلف مقامات پر کیا گیا ہے۔

کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچائے'
کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچائے'

جے پور کے چاند پور علاقے میں واقع سینٹ اینڈریو چرچ میں کثیر تعداد میں عیسائی برادری کے لوگ جمع ہیں اور پورے پروگرام کو عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔

کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچائے'

مذہبی روایت کے مطابق اس پروگرام کو منایا جارہا ہے۔ اس خاص موقع پر پورے چرچ کو روشنی سے سجایا گیا ہے۔

کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچائے'

چرچ میں عیسائی برادری کے اعلی ذمہ داران کی جانب سے عیسیٰ مسیح کے بارے میں معلومات لوگوں کو دی جا رہی ہے۔

چرچ کے فادر عوام کو بتا رہے ہیں کہ عیسیٰ مسیح نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ہی ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے۔ عیسیٰ مسیح نے ہمیشہ سچ بولا ہے۔ اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں اور ہمیشہ سچ بولیں۔

کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچائے'

پروگرام میں شرکت کرنے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'عیسیٰ مسیح نے محبت کا پیغام عوام کو دیا ہے۔ اس لیے آج اس خاص موقع پر سبھی برادری اور مذہب کے لوگ چرچ میں آتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details