اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر کے بڑے پیر تریپولیا گیٹ کے رہائشی حافظ خان کے گھر کے 9 بچوں نے روزہ رکھا۔ 13 سالہ شیرین فاطمہ، 10 سال کا مونس خان، 11 سالہ آیت فاطمہ، 10 سالہ شاہ زیب خان، 9 سالہ تنزیمہ خان، 9 سالہ علی حسن خان، 7 سالہ زینب فاطمہ، 6 سالہ مہران خان اور 6 سالہ ایان خان نے روزہ رکھا۔اپنے والدین کےلئے نیکیوں کی دعا بھی کی۔
سرپرستوں نے ان تمام بچوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں بچوں میں روزے رکھنے کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے اسکول کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ رمضان کے دوران عبادت بھی کر رہے ہیں۔ بڑوں کی طرح معصوم روزہ دار بچے صبح کے وقت سحری کے بعد فجر سے مغرب کی نماز تک بھوکے پیاسے قرآن پاک کی تلاوت کرتے اور صدقہ دیتے نظر آتے ہیں۔
بچوں کے گارجین اس خوشی کے موقع پر پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے لئے دعوت کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔ روزہ دار بچوں کے والدین بھی بہت خوش ہیں کہ ان کے بچے بھی روزے رکھنے اور اللہ کی راہ میں عبادت میں مصروف ہیں۔