اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مدارس کے طلبہ کا انشورنس ہوگا

ریاست راجستھان میں آج اقلیتی وزیر صالح محمد نے پریس نوٹ جاری کرکے بتایا کہ رجسٹرڈ مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے طلبا کا ایکسیڈنٹ انشورنس کروایا جائے گا۔

مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کا ہوگا بیما
مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کا ہوگا بیما

By

Published : Oct 9, 2020, 7:42 PM IST

ریاست میں کانگریس حکومت کے اقلیتی وزیر صالح محمد کی جانب سے آج جمعہ کے روز پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے، پریس بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ جو بچے رجسٹرڈ مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان تمام بچوں کا حادثہ بیمہ کیا جائے گا۔


پریس بیان کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے 2020 -21 بجٹ میں کیے گئے اعلان کے مطابق سرکاری اسکولوں کے تحت رجسٹرڈ مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے بچے، جن میں ایک لاکھ نوے ہزار طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان تمام بچوں کا اب حادثہ بیمہ کیا جائے گا تاکہ اگر بچے کو کچھ بھی ہو جاتا ہے تو اس کے خاندان کے لوگوں کو انشورنس کی رقم مہیا کروائی جا سکے۔

پریس نوٹ کے مطابق گزشتہ برس بوندی ضلع کے ہنڈولی علاقے میں مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے دو بچوں کی موت ہو گئی تھی ایسے میں مدرسوں کے لیے کوئی اسکیم نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے کوئی معاوضہ نہیں مل پایا، ایسے میں مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں بچوں کو کسی نہ کسی اسکیم کے تحت رقم دلوانا تھا تو ہم نے کوشش کی ہے اور اس پر وزیر اعلی اشوک گہوت نے اس کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details