اردو

urdu

ETV Bharat / state

سب ڈویژن افسر کی گاڑی سے ٹکر میں ایک بچے کی موت - شیخ پور پولیس اسٹیشن '

سب ڈویژن افسر کھیما رام یادو کی کار بھیواڑی سے تجارا جارہی تھی۔ راستے میں اس نے نانگہیڑی میگا ہائی وے پر ہمانشو کو ٹکر ماری۔

accident
accident

By

Published : Aug 21, 2020, 2:19 PM IST

راجستھان میں الور ضلع کے تجارا سب ڈویژن افسر کی کار سے ٹکر میں ایک سات سالہ دلت بچے کی موت ہوگئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، ضلع کے شیخ پور پولیس اسٹیشن کے قائم مقام افسر، ایس آئی وجے سنگھ یادو نے بتایا 'جمعرات کی سہ پہر ساڑھے تین بجے کا یہ حادثہ ہے۔ سب ڈویژن افسر کھیمارام یادو کی کار بھیواڑی سے تجارا جارہی تھی۔ راستے میں اس نے، نانگہیڑی میگا ہائی وے پر ہمانشو کو ٹکر ماری۔ جس کی وجہ سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا'۔

یہ بھی پڑھیے
دلیپ کمار کے بھائی کا کورونا سے انتقال

پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکے کی لاش کو تِجارا اسپتال کے مردہ گھر لے آئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

مسٹر یادو نے بتایا 'حادثے کی ایک رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ڈرائیور کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details