ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان حج ہاؤس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے شرکت کی، ان کے علاوہ ریاستی کابینی وزراء سمیت سرکردہ افراد بھی اس افطار پارٹی میں شامل ہوئے۔ Rajasthan CM Gehlot Attends Iftar Party
Iftar Party in Jaipur: راجستھان حج کمیٹی کی افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ کی شرکت - راجستھان خبر
جےپور کی جامع مسجد کے امام مفتی امجد علی نے ماہ مقدس رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کی بڑی فضیلت ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس مہینہ کو عبادات و ریاضت میں گزاریں، انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے عشرہ کی تکمیل کے بعد اب تیسرے عشرہ کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اسی عشرہ میں شب قدر بھی ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ شبِ قدر کا خوب اہتمام کریں۔ Rajasthan CM Gehlot Attends Iftar Party
جامع مسجد کے امام مفتی امجد علی نے ماہ مقدس کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کی بڑی فضیلت ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس مہینہ کو عبادات و ریاضت میں گزاریں، انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے عشرہ کے تکمیل کے بعد اب تیسرے عشرہ کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اسی عشرہ میں شب قدر بھی ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ شبِ قدر کا اہتمام کریں۔
-
مزید پڑھیں:Rajasthan Hajj Committee's Iftar Party: راجستھان حج کمیٹی کی افطار پارٹی میں اشوک گہلوت شرکت کریں گے
اس افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ کی آمد کو لے کر حج ہاؤس کے قرب و جوار کے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا، راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اشوک گہلوت کی نظر تمام طبقات پر یکساں ہے، وہ کسی سے امتیازی سلوک نہیں کرتے ہیں۔