اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chief Minister Ashok Gehlot on a Visit to Nagore: وزیراعلیٰ اشوک گہلوت آج ناگور کے دورے پر - اشوک گہلوت ناگور کی ایک اجتماعی شادی تقریب پروگرام

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت آج ناگور ضلع کے دورے پر رہیں گے، اشوک گہلوت دوپہر کو ایک بجے کے قریب ناگور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے۔ Chief Minister Ashok Gehlot on a Visit to Nagore

اشوک گہلوت آج ناگور کے دورے پر
اشوک گہلوت آج ناگور کے دورے پر

By

Published : Apr 10, 2022, 1:05 PM IST

جے پور: اشوک گہلوت ناگور کی ایک اجتماعی شادی تقریب پروگرام میں شرکت کریں گے، یہ ناگور سے شام کو چھ بجے واپس دارالحکومت جے پور کے لئے روانہ ہو جائیں گے، وہیں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے ناگور دورے کو لے کر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وہیں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے ساتھ ساتھ راجستھان حکومت کے کابینہ وزیر سمیت حکومت کے اعلیٰ عہدیدار ناگور میں اجتماعی شادی کی تقریب میں حصہ لیں گے، دوسری جانب ناگور کے جن علاقوں میں سڑک بنی ہوئی نہیں تھی ان علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے راتوں رات سڑک بنا دی گئی، جہاں پر آوارہ جانور تفریح کر رہے تھے وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، ساتھ ہی ناگور شہر کے ٹریفک کو پوری طرح سے ڈآئیورٹ کیا گیا ہے، خاص ذرائع کے مطابق اشوک گہلوت ناگور میں کوئی بڑا اعلان بھی کر سکتے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details