اجمیر شریف درگاہ میں آج اسلامی نئے سال کی 6 محرم الحرام کو صوفی حضرت خواجہ غریب نواز کی ماہانہ چھٹی شریف منائی گئی۔
خواجہ غریب نوازؒ کی چھٹی منائی گئی درگاہ شریف میں راہ نامہ کے تحت خادموں نے بیگمی دالان میں چشتیہ شجرہ پڑھا اور دعائیں کیں۔ اس موقع پر خواجہ صاحب کو نیاز و نذر پیش کی گئی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا گیا۔
کورونا وبا کی وجہ سے عقیدت مندوں کو درگاہ میں داخل نہیں کیا گیا تو زائرین سماجی فاصلے کے تحت درگاہ کے باہر ہی دعا کرتے نظر آئے۔
درگاہ کے آس پاس بیریکیٹ لگا رکھے تھے اور پولیس اہلکار تعینات کئے ہوئے تھے۔ چھٹی شریف کی فاتحہ کے بعد مجاورین نے عقیدت مندوں کو تبرک تقسیم کیا اور ملک سے کورونا وبا کے خاتمے اور امن و امان کی دعا مانگی۔
یہ بھی پڑھیں:راجستھان میں مدرسہ بورڈ ایکٹ فائدہ مند ہوگا: اقلیتی وزیر