اجمیر:جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اجمیر شریف پہنچیں، جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور مزار پر چادر اور عقیدت کے پھول پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ نے ہندوستان میں امن و امان کا پیغام دیا ہے۔ آج پورے ملک میں ان کی تعلیمات کی ضرورت ہے۔ نفرت کی فضا جس طرح دیکھی جارہی ہے، اسے تصوف کی تربیت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے Darakhshan Andrabi Visits Ajmer Dargah۔
انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے انہیں دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گی اور ریاست بھر میں جو وقف املاک لوگوں کے قبضہ میں ہیں، انہیں آزاد کرایا جائے گا۔ خواجہ کی درگاہ میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور ان کے ساتھیوں کو زیارت سید افشان احمد چشتی نے کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔ اس موقع پر ملک میں امن و ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئیں۔