اردو

urdu

ETV Bharat / state

وقف بورڈ کے چیئرمین اجمیر پہنچے، وقف کی زمین کا جائزہ لیا - درگاہ بازار موتی کٹلا مسجد

ریاست راجستان وقف بورڈ کی گائیڈ لائن کے مطابق اجمیر ضلع میں نامکمل کاموں کو جلد پورا کروانے کے لیے بورڈ کے چیئرمین خانوں خان اجمیر شریف پہنچے۔

Chairman Waqf Board reached Ajmer and inspected the Waqf land
وقف بورڈ کے چیئرمین اجمیر پہنچے، وقف کی زمین کا جائزہ لیا

By

Published : Aug 13, 2020, 9:33 PM IST

وقف بورڈ کے چیئرمین خانوں خان نے آج ضلعی سطح پر نمائندوں سے میٹنگ کی اور مرکزی وقف بورڈ کے تحت کرائےداروں سے کرایا دینے کی گزارش کی۔

وقف بورڈ کے چیئرمین اجمیر پہنچے، وقف کی زمین کا جائزہ لیا

درگاہ بازار موتی کٹلا مسجد کمیٹی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین خانوں خان نے کہا کہ 24 مارچ سے کورونا وبا کے اس سخت دور میں بورڈ کی جانب سے مسجدوں کے امام اور کچی بستی کہ غریب لوگوں کی مدد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح اجمیر میں بورڈ کی زمین و جائیداد کو لے کر منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اقلیتی طلباء کے لئے رہائش گاہ، تعلیم اور تجارت کے لیے مال تیار کروائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام وقف جائیداد پر قبضہ کر لوگوں سے گزارش کی جائے گی کہ وہ قبضہ چھوڑ دیں۔ اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خانو خان نے یہ بھی کہا کہ اجمیر کے فائساگر روڈ اور نصیرآباد جیسے علاقوں میں خالی پڑی زمین پر جلد فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسجد کمیٹی دفتر موتی کٹلا میں خانو خان کا مقامی باشندوں اور اسٹاف نے استقبال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details