اجمیر:اجمیر شریف درگاہ میں ریاست تلنگانہ اور عوام کی جانب سے چادر پیش کیے جانے کے ساتھ ہی خاص و عام زائرین کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح اجمیر سے 63 کلومیٹر دور سرواڑ شریف درگاہ پر بھی "کے سی ار" کی جانب سے چادر پوشی کی گئی اور تلنگانہ میں ائندہ اسمبلی انتخابات میں بی ار ایس یعنی بھارت راشٹر سمیتی پارٹی کو کامیابی حاصل ہونے کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے دفتر سے چادر بے حد عقیدت کے ساتھ حضرت خواجہ غریب نواز چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے استانہ شریف میں پہنچی , جہاں خادم پیر سید سلطان الحسن مصباحی نے وفد کے تمام ممبران کی دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا, ٹھیک اسی طرح سرواڑ شریف درگاہ میں بھی اس وفد نے تیلنگانہ حکومت کی جانب سے بھی چادر پیش کی۔