اردو

urdu

ETV Bharat / state

مستان شاہ بابا کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی - chadar poshi at the shrine of Mastan Shah Baba

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر حضرت مستان شاہ بابا کی درگاہ پر ایم بی ڈی گروپ نے چادر پیش کی۔

مستان شاہ بابا کی درگاہ پر چادر پوشی
مستان شاہ بابا کی درگاہ پر چادر پوشی

By

Published : Jul 10, 2020, 8:15 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ڈونگر پور میں آج ایم بی ڈی گروپ کی جانب سے مشہور و معروف حضرت مستان شاہ بابا کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی، اس موقع پر خاص کر ریاست میں اچھی برسات اور کورونا وبا کے خاتمے کی دعا مانگی گئی۔

مستان شاہ بابا کی درگاہ پر چادر پوشی

ایم بی ڈی گروپ کے صدر نور محمد کے مطابق اس موقعے پر کانگریس رہنما اور سابق اقلیتی وزیر اسرار احمد اور ڈونگر پور ایس پی جے یادو نے چادر پوشی کے بعد درگاہ اطراف میں شجر کاری کی۔

عالمی وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر حضرت مستان شاہ بابا کی درگاہ پر ایم بی ڈی گروپ نے چادر پوشی کی

خاص بات یہ رہی کہ عوام میں کورونا وبا سے بچنے کے لیے پیغام بھی دیا گیا اور مستان شاہ بابا کے مزار پر پھول پیش کر منت بھی مانگی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details