اجمیر: عالمی مشہور و معروف صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں بنگلور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ان کے حامیوں نے خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی اور بی زیڈ ضمیر احمد خان کے لئے ڈپٹی سی ایم بننے کی دعا مانگی۔
چامراج پیٹ سے موجودہ ایم ایل اے بی زیڈ ضمیر احمد خان کے لئے کے آر مارکیٹ بیگلور سے سابق کونسلر ناظم ایوب خان کی طرف سے چادر پیش کروائی گئی اور ضمیر احمد کی صحت یابی تندرستی اور سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں ضمیر احمد کے لیے خصوصی طور پر آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کامیابی اور ریاست کے نائب وزیر اعلی بننے کی دعا بھی کی گئی۔ اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید سمیر چشتی کے مطابق بنگلور کے مسلم رہنما ضمیر احمد کے حامی کارکنان نے ان سے خصوصی طور پر ان کے لیے دعا کروائی۔