اجمیر شریف درگاہ کے نظام گیٹ سے درگاہ خادمین کے ذریعے ایک چادر کا جلوس نکالا گیا اور خواجہ بزرگ کی بارگاہ میں واقع حضرت سیدہ بی بی حافظہ جمال کی مزار مبارک پر چادر پیش کر کے خصوصی دعا کی گئی۔ اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید فخر کاظمی چشتی کے مطابق حضرت سیدہ بی بی حافظہ جمال کا سالانہ عرس مبارک بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ عرس کی تقریب میں صوفیانہ قوالی کی محفل منعقد کی گئی جس میں فارسی، عربی، اردو اور برج زبان میں خوبصورت کلام پیش کیا گیا۔
درگاہ کے شاہی قوال امجد حسین پارٹی نے صوفیانہ کلام " آج رنگ ہے ری ماں رنگ ہے ری ماں بی بی حافظہ جمال کے گھر رنگ ہے ری" پیش کیا۔ گدی نشین سید فخر کاظمی چشتی کے مطابق عرس کے موقع پر تاراگڑھ پہاڑی سے توپ چلائی گئی اور موروثی عملہ نے شادیانے بجائے، چشتی کے مطابق حضرت بی بی حافظہ جبال غریب نواز کی بے حد چہیتی صاحبزادی تھی۔ خواجہ صاحب کی چار اولاد میں سے بی بی حافظہ جمال بھی ہیں۔ آپ نے تقریبا آٹھ سو پچاس سال قبل اجمیر کی ہیپی ویلی کی ایک غار میں چلا کشی کی تھی۔ آپ بے حد عبادت گزار تھی اور اور خواتین کی دینی تعلیمات کو لے کر ہمیشہ پیش پیش رہا کرتی تھی۔ ایک مرتبہ ایک خواجہ سرا نے آپ سے اولاد کی دعائے التجا کی تھی۔ آپ کی کرامت ہے کی دعاؤں کا اثر ایسا ہوا کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے خواجہ سرا کو بھی اولاد کی خوشی سے سرفراز کر دیا تھا۔