کھچریاواس نے کہا کہ ان قوانین سے کروڑوں کسانوں کی طرز زندگی متاثر ہوگی۔ کسانوں کی تنظیموں اور ریاست کو اعتماد میں لئے بغیر عجلت میں آرڈیننس کے ذریعہ کسان مخالف جو فیصلے کیے گئے ہیں، وہ مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
'حکومت نے کسان مخالف آرڈیننس لاکر ہر طبقے کو نقصان پہنچایا' - راجستھان نیوز
راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے مرکزی حکومت کی طرف سے زراعت اور زراعتی کاروبار سے متعلق آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے تینوں قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران لوگوں کو راحت دینے کے بجائے مرکزی حکومت انہیں نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔
راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریاواس
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے کچھ بڑے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسان، مزدور اور تاجر مخالف پالیسیاں بنا رہی ہے۔ اس سے بڑے صنعت کاروں کو فائدہ ہوسکتا ہے لیکن ملک کے ہر طبقہ کو اس سے نقصان ہوگا۔