اردو

urdu

ETV Bharat / state

Happy Eid-e-Milad-un-Nabi 2022 اجمیر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جشن کا اہتمام

مدینے کے تاجدار رحمت اللعالمین نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر ہر جانب خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں بھی ایسا ہی ماحول دیکھا گیا جہاں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے معصوم بچوں نے بھی اپنے آقا کی آمد مرحبا یا مصطفی کے نعرہ کے ساتھ جشن منایا۔ Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) is organized in Ajmer

عید میلاد النبیﷺ
عید میلاد النبیﷺ

By

Published : Oct 9, 2022, 10:57 AM IST

اجمیر:پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں بھی 12 ربیع الاوال کے موقع پر کیک کاٹ کر بچوں نے عید میلاد النبیﷺ کا جشن منایا۔ Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) is organized in Ajmer

عید میلاد النبیﷺ


مدینے کے تاجدار رحمت اللعالمین نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر ہر جانب خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں بھی ایسا ہی ماحول دیکھا گیا, جہاں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے معصوم بچوں نے بھی اپنے آقا کی آمد مرحبا یا مصطفی کے نعرہ کے ساتھ جشن منایا۔

مسلم علاقہ کے معین شادی ہال میں معصوم بچوں نے بھی جشن منایا۔ انجمن محبان اہلبیت کے صدر احسان مرزا کے مطابق بچوں کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ترغیب دی گئی کہ رسول اللہ کی سیرت پر عمل کر کے ہی کامیابی و بلندی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Eid e Milad un Nabi 2022 اجمیر میں عید میلاد النبی کے جلوس کی تیاریاں جاری


رحمت اللعالمینﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر اجمیر کی گلی محلوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا اور جگہ جگہ میلاد کی محفل سجا کر درود شریف پیش کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details