لوک سبھا کے اسپیکر اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت آیوش اور دفاع وزیر مملکت (آزادانہ چارج) یسو نائک بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ، 24 اکتوبر کو ‘‘آیوروید ،طویل عمر کے لئے ’’ موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت شرکت کریں گے۔
وزارت آیوش، حکومت ہند نے 2016 سے دھن ونتری جینتی ( دھنونترا) کے روز ہر سال یوم آیوروید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ، وزارت 4-3 آیوروید ماہرین کو ‘‘ قومی دھن ونتری آیوروید ایوارڈ’’ سے سرفراز کرتی ہے۔ یہ ایوارڈ سند، ٹروفی ( دھن ونتری کا مجسمہ ) اور 5 لاکھ کے نقد انعام پر مشتمل ہوتا ہے۔ آیوروید ایک جامع پروگرام ہے جس میں باشعور کھان پان (آہار) ، لائف اسٹال (ویوہار) ، نیند (ندرا) اور درازیٔ عمر (ہیلتھ اسپین ) کے لئے برتاؤ اور نفسیاتی مداخلت شامل ہیں۔ رساین تنتر، آیوروید کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے جو بحالیٔ شباب، قوت مدافعت کو بڑھانے، صحت مند بڑھاپے اور درازیٔ عمر ہر کام کرتی ہے اور اس کے لئے وقف ہے۔