اردو

urdu

ETV Bharat / state

Coins Worth 11 Crores Missing From SBI Vaults ایس بی آئی لاکر سے گیارہ کروڑ روپئے مالیتی سکے غائب

سی بی آئی کی ٹیموں نے دہلی، جے پور، دوسہ، کرولی، سوائی مادھو پور، الور، ادے پور اور بھیلواڑہ میں تقریباً 15 سابق بینک افسران اور دیگر کے رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ یہ معاملہ راجستھان کے کرولی میں ایس بی آئی کی ایک شاخ کے لاکر سے 11 کروڑ روپے کے سکے غائب ہونے سے متعلق ہے۔ CBI conducts searches across 25 locations in Rs 11 crore fraud

سی بی آئی
سی بی آئی

By

Published : Aug 19, 2022, 7:15 AM IST

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات کو راجستھان کے کرولی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شاخ کے لاکر (والٹ) سے 11 کروڑ روپے کے سکے غائب ہونے کے سلسلے میں 25 مقامات پر تلاشی لی۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی نے راجستھان ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 13 اپریل کو اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:'یس بینک کے صارفین کے پیسوں کو کوئی خطرہ نہیں'

بتایاجارہا ہے کہ دہلی، جے پور، دوسہ، کرولی، سوائی مادھو پور، الور، ادے پور اور بھیلواڑہ میں بینک کے تقریباً 15 سابق افسران اور دیگر عہدیداروں کے رہائش گاہ تلاشی لی گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب SBI برانچ نے اگست 2021 میں اپنے نقد ذخائر میں فرق کے بعد رقم کو گننے کا فیصلہ کیا۔ نقدی کی گنتی ایک پرائیویٹ وینڈر نے کی تھی۔ اس سے پتہ چلا کہ برانچ سے 11 کروڑ روپے کے سکے غائب ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details