سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے پر مسلم پرسنل لا بورڈ کی رکن یاسمین فاروقی نے کہا کہ کورٹ کی جانب سے جو فیصلہ دیا گیا ہے وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ کا فیصلہ کہیں سے کہیں تک صحیح نہیں ہے، بابری مسجد کو شہید کردیا گیا ، کیا کوئی وہاں گیا نہیں تھا۔اب تک ہمیں جو کورٹ پر اعتبار تھا وہ ختم ہوگیا۔
ٍ'سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کے خلاف' یاسمین فاروقی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں وہاں پر کیا ہوا تھا، بابری مسجد کی شہادت کی ویڈیو موجود ہے، اس ویڈیو میں صاف طور پر لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھائی دیئے، ان ثبوتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جس طرح سے کورٹ کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے اس سے یہ لگ رہا ہے کہ ہمارا آئین ڈوب رہا ہے۔
واضح رہے کہ مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے کورٹ کے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔