اردو

urdu

ETV Bharat / state

Triple Talaq in Jaipur جے پور میں تین طلاق دینے پر کیس درج

بھارتی ریاست راجستھان میں تین طلاق دینے کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ معاملہ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ Jaipur Triple Talaq Case

جے پور میں تین طلاق دینے پر کیس درج
جے پور میں تین طلاق دینے پر کیس درج

By

Published : Oct 18, 2022, 12:08 PM IST

جے پور: گلابی شہر جے پور میں تین طلاق دینے کا ایک بڑا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ Jaipur Triple Talaq Case. اس پورے معاملے کو لے کر پولیس تھانے میں باقاعدہ ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، اس پورے معاملے کو لے کر رام گنج تھانے کے افسران کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ہم لوگوں کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے اور جلد ہی پورے معاملے کا خلاصہ کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں جو بھی مجرم ہیں ان کو بخشا نہیں جائے گا۔

جے پور میں تین طلاق دینے پر کیس درج

یہ بھی پڑھیں:


مقدمے میں یہ بتایا گیا ہے
دراصل رام گنج تھانے میں ایک خاتون نے تین طلاق کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر جعفر علی نے فون پر اس کو تین طلاق دے دیا، شادی کے بعد سے ہی اس کو جہیز کے لیے مارپیٹ کی جا رہی تھی، نکاح ہونے کی وجہ سے اس نے کافی برداشت کیا لیکن جب برداشت سے باہر ہو گیا تو وہ اپنے گھر آگئی، اس دوران میں نے اپنے شوہر کو فون کیا، اس نے جیسے ہی مجھ سے فون پر بات کی۔ بات کرنے کے دوران اس نے مجھ سے کہہ دیا کہ طلاق طلاق طلاق اور بولا کہ جہاں بھی مقدمہ درج کروانا ہے وہاں پر کروا دے، مجھے کسی کا بھی خوف نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details