اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کرنے والے اینکر کے خلاف ایف آئی آر - khwaja garib nawaz

پندرہ جون کو ایک ٹی وی ڈیبیٹ میں ایک معروف نیوز چینل کے اینکر نے خواجہ غریب نواز معین الدینؒ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ان کے تعلق سے غلط بیان بازی کی تھی۔

image
image

By

Published : Jun 17, 2020, 10:50 AM IST

موجودہ وقت میں عالمی وبأ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ایک جانب عوام پریشان ہے وہیں دوسری جانب ایک نیوز چینل کے ایک ڈیبیٹ کے ویڈیو نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔

نیوز اینکر کی قابل مذمت حرکت کے بعد سے ملک بھر میں خاص طور سے ریاست راجستھان کی متعدد مسلم تنظیموں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اینکر کے خلاف زبردست غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

راجستھان کی متعدد مسلم تنظیموں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا

ڈیبیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راجستھان کی مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب اس ٹی وی اینکر کے خلاف مورچہ کھول دیا گیا ہے، نیوز اینکر کے خلاف متعدد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

عوام کے غصے کا اندازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کئی تنظیموں نے اپنے کارکنان سے ہر ضلع اور گاؤں کے پولیس اسٹیشن میں نیوز اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی اپیل کی ہے۔

راجستھان مسلم پرشد تنظیم کے معین الدین کا کہنا ہے کہ 15 جون کو ایک ڈیبیٹ کے دوران نیوز اینکر نے جس طرح سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور خواجہ معین الدین چشتیؒ علیہ کی شان میں گستاخی کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیبیٹ میں جس طریقے سے بیان بازی کی گئی ہے اس سے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عقیدت مندوں میں کافی غصہ ہے۔اس لیے تنظیم یہ مطالبہ کرتی ہے کہ متعلقہ اینکر کے خلاف تمام شہروں میں ایف آئی آر درج کروائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details