اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان و رکن اسمبلی سمیت سولہ کے خلاف کیس درج - سولہ کے خلاف کیس درج

راجستھان کے ضلع ٹونک میں ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیے جانے پر رکن پارلیمان اور ایک رکن اسمبلی سمیت سولہ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

image
image

By

Published : May 9, 2020, 4:20 PM IST

ضلع ٹونک کے مالپورہ گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کے معاملے میں پولیس اور میڈیکل افسران کی جانچ پر بی جے پی رہنماؤں نے اعتراض ظاہر کیا تھا اور اس تعلق سے وہ آج ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دینے پہنچے تھے۔

لیکن پولیس نے کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے سبب ایک جگہ جمع ہونے پر میمورنڈم دینے والے تمام بی جے پی رہنماؤں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کا کیس درج کیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمان و رکن اسمبلی سمیت سولہ افراد کے خلاف کیس درج

واضح رہے کہ مالپورہ گاؤں کے باچھیڑا علاقے میں گجر برادری کی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک کیس میں ملزموں کے خلاف پولیس اور میڈیکل افسران کی جانچ پر نکتہ چینی کرنے کے معاملے میں ایڈیشنل ایس پی دفتر کے باہر بی جے پی رہنما میمورنڈم دینے کے لیے جمع ہوئے۔

ٹونک حلقے سے رکن پارلیمان سکھبیر سنگھ جونپوریہ، مالپورہ حلقے سے رکن اسمبلی کنہیا لال چودھری سمیت 16 لوگوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا ہے اور اس کے بعد اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی آئی ڈی کے سپرد کردی ہے۔

واضح رہے کہ مالپورہ گاؤں میں جنسی زیادتی کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد یہ تمام لوگ مالپورہ گاؤں پہنچے اور ایڈیشنل ایس پی کے دفتر کے باہر جاکر متعدد پولیس افسران اور ایک ڈاکٹر کی بدتمیزی کی شکایت پر میمورنڈم دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details