ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے خیر آباد کے رہائشی کینسر کے مریض شیوراج مالی کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔
جس کے بعد اہل خانہ نے سب ڈویژن افسر پر الزام لگایا ہے کہ افسر نے مریض کے علاج کے لئے جے پور جانے کی اجازت دینے میں دیر کردی۔ اسی وجہ سے مریض کی موت ہوگئی۔
جاں بحق افراد کے لواحقین نے بتایا کہ' وہ گذشتہ 5 دن سے سب ڈویژن آفیسر سے مریض کو جے پور لے جانے کے لئے پرمٹ مانگ رہے تھے۔ جب مریض کی زیادہ طبیعت بگڑنے لگی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی تب 30 اپریل کو صبح 10 بجے سب ڈویژن آفیسر کے دفتر میں تعینات ملازم نے بتایا کہ پرمیشن شام کو ملے گی۔'