اردو

urdu

ETV Bharat / state

مذہبی مقامات کو کھولنے کے لئے کاروباریوں ںے احتجاج کیا - Ajmeer news

راجستھان کے اجمیر شریف میں کاروباریوں ںے مذہبی مقامات کو کھولنے کے لئے احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب سب کچھ کھولا جا سکتا ہے تو پھر مذہبی مقامات کو بند کیوں رکھا گیا ہے۔

rj_ajm_02_tazeer mujahra_pkg_rjur10001
مذہبی مقامات کو کھولنے کے لئے کاروباریوں ںے احتجاج کیا

By

Published : Jun 20, 2021, 2:20 PM IST

راجستھان کے اجمیر شریف شہر میں مقامی تاجروں اور دکانداروں نے اجمیر ویاپار (کاروباری) مہا سنگھ کے بینر تلے گہلوت حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو


عالمی مشہور حضرت خواجہ معین الدین چشتی رضی اللہ تعالی عنہ کی درگاہ کے باہر مقامی تاجر اور دکانداروں نے اجمیر ویاپار مہاسنگھ کے تحت گہلوت حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مظاہرہ کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی ہدایات کے تحت مذہبی مقامات کو بند کر دیے جانے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سرکار نے شراب کی دکان کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا: نریندر سنگھ تومر

مظاہرین نے گہلوت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ہی مذہبی مقامات کو عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر مذہبی مقامات کو جلد نہیں کھولا گیا تو گہلوت حکومت کے خلاف آئندہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details