اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر کے بھیلواڑہ روڈ پر مسافر بردار بس اچانک توازن کھو کر پلٹ گئی۔ اس سڑک حدثے میں موقع پر ہی دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ شدید طور پر زخمی لوگوں کو اجمیر کے جے ایل این ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد بھیلواڑہ روڈ گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑگئی۔ مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔
ذرائع کے بھیلواڑہ روڈ پر ہوئے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نرماکھرول اور پیپل کے رہائشی چیتریگر کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر بردار بس کڈیڈا سے صبح آٹھ بجے روانہ ہوئی ۔آٹھ بج کر 15 منٹ پر بھیلواڑہ روڈ پر بس کے ڈرائیور پر بس پر سے اپنا توازن کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں بس پلٹ گئی۔