بی ایس پی اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کے خلاف بی ایس پی کے ذریعہ اب ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش مشرا کی جانب سے دائر کی گئی یہ درخواست مدن دلاور کی درخواست کے ساتھ درج کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پی ایک قومی سطح کی سیاسی جماعت ہے۔ یہ کانگریس میں ضم نہیں ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر صرف بی ایس پی کے ایم ایل اے ہی کانگریس میں جاتے ہیں، تو اسے دل بدل نہیں سمجھا جاسکتا۔ لہذا ممبران اسمبلی کے خلاف انحراف کے قانون کے تحت کانگریس میں شامل ہونے کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔