اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس ایف جوان کی خودکشی - کارتوس برآمد

راجستھان کے باڑمیر میں ایک بی ایس ایف جوان نے سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

بی ایس ایف جوان کی خود کشی
بی ایس ایف جوان کی خود کشی

By

Published : Sep 6, 2020, 1:18 PM IST

پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اسے بی ایس ایف کے سپرد کر دیا۔ ہلاک جوان کا تعلق اتراکھنڈ سے بتایا جارہا ہے۔

راجستھان میں بھارت، پاکستان سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک فوجی اہلکار نے گولی مار خود کشی کر لی۔ فی الحال خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بی ایس ایف جوان کی خود کشی

پولیس کے مطابق پردیپ کمار بی ایس ایف کے 13 بٹالین میں تھا اور اس نے اپنی سروس رائفل سے مونابا میں ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مارلی، اطلاع موصول ہوتے ہی بی ایس ایف اور پولیس کے افسران موقع پر پہنچے، لاش کو باڑمیر ضلع ہسپتال کی مورچری میں رکھوایا گیا، پولیس نے ضلع ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے، اس پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

گڈرا پولیس افسر امر سنگھ راٹھوڑ نے بتایا کہ 'مونابا کمپنی 13 بٹالین کمانڈر او پی موگا نے ہفتے کی رات کو اطلاع دی کہ ایک فوجی اہلکار نے ڈیوٹی کے دوران سرحد پر خود کشی کر لی جس کے بعد بی ایس ایف کے افسران اور پولیس موقع پر پہنچی اور موقع سے کارتوس برآمد کیے، فوجی نے اپنی آنکھ کے پاس گولی ماری، انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاش کو بی ایس ایف کے حوالے کردی گئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details