بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل وِنیت کمار نے بتایا کہ ضلع باڑمیر کے علاقے مُناباؤ میں واقع عبوری پوسٹ غازی چوکی سے ہفتے کی دیر رات تقریباً تین بجے تاربندی پر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مستعد سنتریوں کو در انداز کی آہٹ محسوس ہوئی۔
بی ایس ایف کے جوانوں کو پاکستان کی سرحد سے ایک شخص ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ بی ایس ایف نے جب تک اسے روکنے کی کوشش کی تب تک وہ غازی چوکی سے ہندوستان کی سرحد میں داخل ہو گیا۔ ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوتے ہی بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔