اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوٹا ہوا بیریکیٹ بنا پریشانی کا سبب - بیریکیٹ ٹوٹنے سے حادثے کے امکان

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں ٹرانسپورٹ نگر سے گھاٹ کی طرف جانے والے راستے میں گزشتہ ماہ سے اور لوڈ گاڑیوں کو روکنے کے لیے جو بیریکیٹ لگایا گیا تھا وہ سڑک پر ٹوٹ کر لٹک گیا ہے جس سے راہ گیروں اور خاص کر موٹر سائیکل والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹوٹا ہوا بیریکیٹ بنا پریشانی کا سبب
ٹوٹا ہوا بیریکیٹ بنا پریشانی کا سبب

By

Published : Nov 29, 2019, 1:59 PM IST

اگر کوئی موٹر سائیکل چلانے والا بھی یہاں سے گزرتا ہے تو اپنا سر نیچے کر کے نکلنا پڑتا ہے اس بیریکیٹ کی اب تک مرمت نہیں کی گئی ہے

ایسا نہیں ہے کہ یہ بات ذمہ داروں کو پتہ نہیں ہیں بلکہ کئی بار مقامی لوگوں کی جانب سے ذمہ داروں کو بتایا بھی گیا لیکن مقامی لوگوں کی نہیں سنی جا رہی ہے اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ذمہ داران کب نیند سے جاگیں گے۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہاں پر ابھی کچھ روز قبل ایک بڑا حادثہ ہوا اس کے باوجود بھی کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details