اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسارام باپو پر ڈی آئی جی اجے لامبا کی کتاب - ڈی آئی جی اجئے لامبا

اجتماعی جنسی زیادتی کے الزام میں آسا رام باپو کو گرفتار کر جیل پہنچانے والے ڈی آئی جی اجے پال لامبا نے ایک کتاب تحریر کی ہے۔

آسارام باپو پر ڈی آئی جی اجے لامبا کی کتاب
آسارام باپو پر ڈی آئی جی اجے لامبا کی کتاب

By

Published : Aug 9, 2020, 2:10 PM IST

یہ کتاب آسا رام باپو کے ذریعہ کی جانے والی جنسی زیادتی سے تعلق رکھتی ہے۔

اس کا نام ہے گننگ فار دی گاڈمین(Gunning for the Godman)۔

آسارام باپو پر ڈی آئی جی اجے لامبا کی کتاب

یہ کتاب آسارام ​​ریپ کیس سے متعلق تمام سوالات اور اس کے پس پشت کی سچائی کے بارے میں بتا رہی ہے۔

اس میں آسارام ​​کی گرفتاری سے لے کر ان کی سزا تک کی جدوجہد سے متعلق تمام سوالات کا جوابات موجود ہیں۔

سنہ 2013 میں ایف آئی آر کے اندراج کے 10 دنوں کے اندر آسارام ​​باپو کو گرفتار کرنے میںڈی آئی جی اجئے لامبا نے کامیابی حاصل کی تھی حالاںکہ انہیں دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

اس عرصے کے دوران ، پولیس ٹیم کو کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، ان پہلوؤں کو اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے کتاب "گوننگ فار دی گاڈمین" کے بارے میں خصوصی گفتگو کے دوران ، ڈی آئی جی اجے پال لامبا نے بتایا کہ کس طرح آسامارام کو گرفتار کیا گیا تھا اور ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اُنہیں جودھ پور لایا گیا تھا اور عدالت میں چالان پیش کرکے آسارام ​​کو سزا سنائی گئی تھی۔

ڈئی آئی جے نے بتایا کہ اس دوران انہیں کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں کس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ٹیم نے ان تمام چیزوں کو کیسے نظرانداز کیا؟

عدالت میں مقدمے کے دن اور جس دن عدالت نے فیصلہ سنایا اس کے دوران پولیس نے آسارام ​​کے عقیدت مندوں کے ذریعہ جودھ پور میں کسی مظاہرے کی اجازت نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:اجمیر درگاہ میں ہنگامہ

یہ ایک دلچسپ کتاب ہے، جو یہ بتاتی ہے کہ عصمت دری کے معاملے میں جیل کی سزا کاٹ رہے آسا رام باپو کے مداحوں اور عیقدت مندوں کی جانب سے عدالت میں طویل مقدمے کی سماعت کے دوران گواہ کو کس طرح پیش کرنا پڑا تھا، اورانہیں کیسے کیسے امتحانات سے گزرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details