اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shabina khan بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایت کار شبینہ خان اجمیر شریف درگاہ پہنچیں - بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایتکار شبینہ خان

بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایتکار شبینہ خان اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچیں جہاں درگاہ کے خادم حاجی سید عمران چشتی نے انہیں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دلائی۔ خادم سید غنی چشتی نے شبینہ خان کو خصوصی دعائیں دیں۔

بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایتکار شبینہ خان اجمیر شریف درگاہ پہنچی
بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایتکار شبینہ خان اجمیر شریف درگاہ پہنچی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 4:40 PM IST

بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایتکار شبینہ خان اجمیر شریف درگاہ پہنچی

اجمیر:بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہدایتکار شبینہ خان عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچیں جہاں درگاہ کے خادم حاجی سید عمران چشتی نے انہیں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دلائی۔ خادم سید غنی چشتی نے شبینہ خان کو خصوصی دعائیں دیں۔

اس موقع پر سید ندیم چشتی نے سب کو خوش آمدید کہا اور دربار کا تبرک پیش کیا۔ شبینہ خان نے بتایا کہ 14 اکتوبر کو ان کا یوم پیدائش ہے، اسی لیے اس دن وہ ہر سال درگاہ خواجہ غریب نواز پر حاضری دینے آتی ہیں۔

اس بار بھی وہ اجمیر درگاہ پر حاضری کو اپنی ٹیم کے ساتھ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پہنچی ہیں۔ جہاں انہوں نے اپنی طرف سے چادر اور پھول پیش کیے اور فلمی زندگی میں کامیابی کے لیے دعا کی۔

بالی ووڈ سے اکثر و بیشتر فلم اداکار اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے پہنچتے رہتے ہیں, یہی وجہ ہے کہ کئی فلم ہدایت کار اپنی فلم ریلیز ہونے سے قبل حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے دربار میں حاضری دیتے ہیں اور اپنی نئی فلم کی کامیابی کی دعا مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Prayer for Palestinian Muslims اجمیر درگاہ میں فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور امن کیلئے اجتماعی دعا

یہی وجہ ہے کہ ہر سال اپنے جنم دن کے موقع پر شبینہ خان خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری دیتی رہی ہیں, اس مرتبہ بھی انہوں نے اپنی فلمی کیرئیر میں کامیابی کامرانی کی دعا خیر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details