اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجے دیوگن نے اجمیر درگاہ میں بیٹے کی کامیابی کی دعا مانگی - بالی وڈ فلم اداکار اجے دیوگن اجمیر شریف درگاہ کی حاضری

بالی وڈ فلم اداکار اجے دیوگن اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے جہاں انہوں نے اپنے فرزند کے ساتھ عقیدت کی چادر پیش کر کے کامیابی کی دعا مانگی۔

اجے دیوگن اجمیر درگاہ پہنچے

By

Published : Nov 5, 2019, 12:43 PM IST

Updated : Nov 5, 2019, 3:13 PM IST

پولیس کے پختہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ سر پر چادر لیے مشہور بالی وڈ اداکار اجے دیوگن بھاری بھیڑ کے درمیان 16 کھمبا گیٹ سے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی بارگاہ میں زیارت کرنے پہنچے۔

اجے دیوگن اجمیر درگاہ پہنچے، دیکھیں ویڈیو

جہاں درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے انہیں بھیڑ سے بچاتے ہوئے آستانہ کے قریب صحن میں اجے دیوگن اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی دستار بندی کی اور تبرک پیش کیا۔

گزشتہ روز خواجہ صاحب کی ماہانہ چھٹی شریف تھی جس کی وجہ سے زائرین کی کثیر تعداد نظر آئی۔ یہی وجہ ہے کہ آستانہ شریف میں زیارت کے بعد اجے دیوگن کی ایک جھلک پانے کے لیے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔

بھیڑ سے دشواری کی وجہ سے اجے دیوگن کو پولیس اور ان کے گارڈ نے اپنے حفاظتی گھیرے میں لے لیا۔

اجے دیوگن اجمیر درگاہ پہنچے

اجے دیوگن خواجہ غریب نواز میں بہت عقیدت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی راجستھان شوٹنگ کے لیے آتے ہیں اور وقت ملتا ہے تو اجمیر چلے آتے ہیں۔

Last Updated : Nov 5, 2019, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details