اردو

urdu

By

Published : Sep 16, 2020, 10:57 AM IST

Updated : Sep 16, 2020, 4:24 PM IST

ETV Bharat / state

راجستھان: چمبل ندی میں کشتی حادثہ، 12 افراد ہلاک

ضلع کوٹہ کی چمبل ندی میں کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی، کشتی میں 30 سے زائد افراد سوار تھے، ان میں 12 افراد کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جبکہ 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

کشتی حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں
کشتی حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں

ریاست راجستھان کے کوٹہ میں آج سواریوں سے بھری ایک کشتی غرقاب ہوگئی، تادم تحریر آٹھ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 15 افراد کی تلاش جاری ہے ،کشتی میں تقریباً 30 افراد سوار تھے، یہ سبھی افراد کلمیشور دھام پوجا کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

کشتی حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں

اس میں خواتین اور بچے سمیت بوڑھے اور جوان افراد بھی سوار تھے۔

اس کے علاوہ کچھ سامان اور گاڑیاں بھی اس میں رکھی گئیں تھیں۔

یہ حادثہ آج صبح 8 بجے پیش آیا ہے، مقامی لوگ ان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی لوگوں کی مدد سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اور پولیس اہلکار پانی میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

خبر لکھے جانے تک متعدد افراد کو ریسکیو ٹیم بچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

مقامی افراد نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ یہاں غیر قانونی طور پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں:جالور: کرنٹ لگنے سے تین کسان ہلاک

فی الحال ریسکیو ٹیم نے 5 افراد کی لاش نکالی ہے، جن میں دو خواتین اور تین شخص شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس کی فہرست کے مطابق 14 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 16, 2020, 4:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details