راجستھان کے دار الحکومت جے پور میں فروری ماہ میں منعقد کیے جانے والے خون کا عطیہ کیمپ کو لے کر ٹیم کی جانب سے تیاریاں جلد مکمل کیے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اس ضمن میں گزشتہ روز اتوار کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی، اس اجلاس میں کیمپ کے سلسلہ میں مختلف ذمہ داریاں متعلقہ ٹیم کے ممبروں کو سپرد کی گئیں۔
میم ٹیم کی جانب سے 14 فروری کو منعقد ہوگا بلڈ عطیہ کیمپ - اجلاس
موومنٹ فور ایجوکیشن اینڈ ایمپرومنٹ فور ماسس (میم) کی جانب سے آئندہ ماہ فروری میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا جائے گا، یہ کیمپ 14 فروری کو منعقد ہوگا، صبح دس بجے سے شام چار بجے تک یہ کیمپ جاری رہے گا۔
میم ٹیم کی جانب سے 14 فروری کو بلڈ عطیہ کیمپ منعقد کیا جائے گا
اس میٹنگ میں مسلم قوم سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی، خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں ٹیم کی جانب سے جو کام سپرد کیے گئے تھے ہے ان تمام کاموں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں جب کہ تقسیم شدہ ان تمام کاموں کے بارے میں مختلف قسم کے مشورے اور معلومات بھی دی گئیں، اس دوران ٹیم کے عہدیداران و کارکنان اور ممبران کافی تعداد میں شریک ہوئے۔