اردو

urdu

ETV Bharat / state

خون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقد - etv bharat urdu

عالمی وبا کورونا کے قہر کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے بلڈ بینکوں میں خون کی قلت کو دور کرنے کے لئے آج راجستھان مسلم پریشد تنظیم کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

خون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقدخون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقدخون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقدخون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقدخون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقد
خون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقد

By

Published : Jun 1, 2021, 11:01 PM IST

یہ خون عطیہ کیمپ جے پور کے ودیا دھر نگر علاقے میں واقع محمدی مسجد میں منعقد ہوا۔ اس کی خاص بات یہ رہی کہ یہاں پر سبھی مذہب اور مختلف تنظیموں کے نوجوانوں کی جانب سے خون عطیہ کیا گیا۔

خون کی کمی کے مد نظر خون عطیہ کیمپ منعقد

اس کیمپ میں صبح دس بجے سے دوپہر تک 97 یونٹ خون جمع ہوا راجستھان مسلم پریشد کے ریاستی صدر یونس چوپدار نے بتایا کے درلبجی بلڈ بنک کے تعاون سے یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

اس خون عطیہ کیمپ میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کرونا ویکسین لگوانے سے قبل جس طرح سے خون کا عطیہ کیا ہے ہم نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پورے راجستھان میں کسی کو بھی خون کی ضرورت محسوس ہو گی ہم لوگ وہاں پہنچ کر فوراً ہی خون کا انتظام کروائیں گے۔

اس دوران راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی، رکن اسمبلی حاکم خان، پینک سیٹی پریس کلب کے صدر مکیش مینا، اسرار قریشی سمیت دیگر لوگ موجود رہے ہیں، وہی جن جن لوگوں نے خون عطیہ کیا ان تمام لوگوں کو انعامات بھی دیے گۓ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details